• news

اعلیٰ کارکردگی والے افسروں ‘اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرینگے : آئی جی  

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی عزم و ہمت اور فرض شناسی کے بے مثال مظاہرے پر ایس پی ارتضیٰ کمیل کو تعریفی لیٹر سے نوازا ہے۔سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی ارتضی کمیل کی تعریفی لیٹر سے حوصلہ افزائی کی۔ ایس پی ارتضیٰ کمیل نے اچھرہ واقعہ میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے دوران اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رکھا جائیگا۔ ڈاکٹر عثمان انورنے ڈاکووں سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کرنیوالے ڈولفن اہلکار اسماعیل رؤف کی  قربانی کو خراج عقیدت پیش کیااورکہا کہ شہید کی قربانی کو یاد رکھیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن