• news

پنجاب میں خالی پلاٹس پر ٹیکس وصولی کیلئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام خالی پلاٹس  سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کے لئے کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ خالی پلاٹوں کا ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کا تعین کرنے کے لئے جیوٹیگنگ کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی نے کہا ہے کہ جیو ٹیگینگ سے ریٹنگ ایریاز میں موجود تمام خالی پلاٹس کی نشاندہی ہوجائے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 1لاکھ 15ہزار سے زائد خالی پلاٹس ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں۔ موجودہ تعداد میں 70 فیصد لاہورکے پلاٹس ہیں۔جیوٹیگنگ سے 3سے سوا تین لاکھ تک خالی پلاٹس ٹیکس نیٹ میں شامل ہوجائیں گے۔ خالی پلاٹس سے ریٹنگ ایریا کی ویلیو کے مطابق 3ہزار سے 12 ہزار تک سالانہ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ نئے پلاٹس ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے سے سالانہ ایک سے ڈیڑھ ارب ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن