• news

جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم کے دورہ چین سمیت اہم منصوبوں کا جائزہ  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت 13 ویں جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین اور 13 ویں جے سی سی کی تیاری سی پیک کے حوالے سے توانائی، انفراسٹرکچر، مواصلات بورڈ آف انویسٹمنٹ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور وزارت آبی وسائل کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے تمام وزارتوں کو اپنا ہوم ورک جلد مکمل کرنے اور 13 ویں جے سی سی کیلئے جامع ایجنڈا بنانے کی ہدایت کی۔ احسن اقبال نے نیو گوادر ائر پورٹ کیلئے باقاعدہ بزنس پلان بنانے کی ہدایت کرتے کہا کہ ہمارا مقصد صرف ائرپورٹ بنانا نہیں بلکہ اس کو آپریٹ کرنا بھی ہے۔ سی پیک معاہدہ کے وقت تین اصولوں پر اتفاق کیا گیا، پہلا اصول جدید اور سائنسی بنیادوں پر منصوبوں کو مکمل کرنا ہے، دوسرا اصول سی پیک پر بتدریج کام کرنا ہے، پاکستان میں کام کرنے والے چینیوں کا پہلا سوال اپنے عملے کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق ہوتا ہے۔ چینی شہریوں کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر-دی نیشن