لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمشن تعینات
لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ )محمد عبدالعزیز کو چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا۔محمد عبدالعزیز کی تقرری کنٹریکٹ کی بنیاد پر 3 سال کے لئے کی گئی ہے۔ اس ضمن میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔