• news

افغان صوبے ہرات میں مسجد پر حملہ: خاتون، بچے سمیت 6 شہید

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے صوبے ہرات میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں چھ افراد شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسجد پر حملہ پیر کی شام ہوا جس میں شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد کے امام بھی حملے میں شہید ہوگئے جبکہ اس حملے کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ رپورٹس کے مطابق کابل میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن