• news

اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان  ادیب نے ایوارڈ جیت لیا

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی قید فلسطینی نوجوان ادیب باسم خندقجی نے ایوارڈ بوکر اپنے نام کرلیا۔ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی باسم خندقجی نے اپنے ناول قناع بلون السما کے لیے 2024 کا بین الاقوامی ایوارڈ برائے عربی افسانہ (بوکر) جیت لیا۔ابوظہبی میں سالانہ ایوارڈ تقریب کے دوران جیوری کے سربراہ شامی ناول نگار اور نقاد نبیل سلیمان نے کہا کہ "جیوری نے جولائی 2022 کے درمیان عربی زبان میں شائع ہونے والے بہترین ناول کے طور پر جمع کرائے گئے 133 عنوانات میں سے جیتنے والی کتاب کا انتخاب جون2023 میں کیا تھا۔ایوارڈ جیوری نے 14 فروری کو اعلان کردہ مختصر فہرست میں پہنچنے والے چھ ناولوں میں سے جیتنے والے ناول کا انتخاب کرتے ہوئے کیا، اس ایوارڈ کی انعامی رقم 50,000 ہزار امریکی ڈالر ہے جبکہ شارٹ لسٹ کیے گئے مصنفین کو 10,000 ڈالر ملیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن