• news

تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات  پر اعتراضات کی سماعت

اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔ بیرسٹرگوہر علی نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے 9 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائی تھیں، ہمیں اعتراضات نہیں بتائے گئے۔ انہوں نے  کہا تھا کہ اعترضات بتائے جائیں تو جواب جمع کرا دیں گے۔ کمشن نے اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن