• news

وزیرستان، مسلح ملزم سرکاری سکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکہ

ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان میں مسلح ملزمان نے سرکاری اسکول میں داخل ہو کر آتشیں مواد سے دھماکا کردیا۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول عیدک میں دیوار پھلانگ کر داخل ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسکول میں داخل ہونے والے نامعلوم افراد کی تعداد 10 سے 15 بتائی جاتی ہے۔نامعلوم افراد نے گیٹ پر موجود چوکیدار کو یرغمال بنایا اور سکول میں آتشیں مواد سے دھماکا کیا، جس سے سکول میں موجود بنوں تعلیمی بورڈ کے 23 سینٹرز کے حل شدہ پرچے جل گئے۔سکول میں داخل ہونے اور دھماکا کرنے کے بعد شرپسند فرار ہو گئے۔ جس کے بعد اسکول میں موجود میٹرک کے حالیہ ہونیوالے سوالیہ پرچہ جات عوامی تعاون سے محفوظ طور پر نکال لیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن