علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فیصل رشید نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے استقبال کیلئے موٹر وے چوک بلاک کرکے کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع کر دی ہے عدالت نے مقدمہ کی کاروائی ملزم کی جانب سے حاضری استثنی کی درخواست پر ملتوی کی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر علی امین گنڈا پور کے وکیل ملک محمدفیصل ایڈووکیٹ نے عدالت میں دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سرکاری مصروفیات کی وجہ سے عدالت حاضر ہونے سے قاصر ہیں جس وجہ سے حاضری معافی مقصود ہے عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت15مئی تک ملتوی کر دی، تھانہ نصیر آباد پولیس نے گزشتہ سال19مارچ کو مقدمہ درج کیا تھا۔