• news

ڈالر کی قیمت میں ملا جلا رحجان  سونا 2 ہزار روپے تولہ سستا 

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹربنک میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹربنک میں ڈالر 5پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر بڑھ کر 278.45 روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 279.63 روپے پر آ گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 42 پیسے کی کمی واقع ہوئی، جس سے یورو کی قدر 297.35 روپے سے گھٹ کر296.93روپے ہو گئی۔ دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 2ہزار روپے سستا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2لاکھ 11ہزار 900روپے ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن