• news

رفح زمینی آپریشن: فلسطینیوں کیلئے تباہ کن، اثر و رسوخ والے ممالک روکیں: گوتریس 

نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ رفح میں زمینی آپریشن سے فلسطینیوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ اثر ورسوخ رکھنے والے ممالک رفح آپریشن روکنے کی کوشش کریں۔ سلامتی کونسل میں بہت سے ممالک نے رفح آپریشن کی مخالفت کی۔ رفح میں 12 لاکھ سے زائد بے گھر افراد پناہ لئے ہوئے ہیں۔ رفح کے لوگوں کے پاس کھانے پینے کا سامان اور کوئی طبی سہولت نہیں، ہمیں فلسطینی عوام کو قحط سے بچانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن