مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک منٹ میں کینسر کی تشخیص کا دعویٰ
بیجنگ (نیٹ نیوز) چینی ماہرین نے میڈیکل سائنس میں حیرت انگیز کارنامہ کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے محض ایک منٹ کے اندر موذی مرض کینسر کی تشخیص کا دعویٰ کردیا۔ چینی ماہرین نے اے آئی ٹولز کی مدد سے بلڈ ٹیسٹ کا ایک ایسا آلہ تیار کرلیا ہے جو محض ایک منٹ میں بھی کینسر کی تشخیص کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مذکورہ آلے میں خون کے محض ایک قطرے سے بھی سکریننگ ممکن ہوگی۔