روس: خواتین کو شہریت کی درخواست میں باحجاب تصویر کی اجازت دے دی گئی
ماسکو (نیٹ نیوز) روسی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ماسکو نے شہریت کے لیے درخواست دینے والے غیر ملکی شہریوں کی درخواستوں کا احاطہ کرنے والے ضوابط میں نرمی کر دی ہے۔ اور پاسپورٹ کی تصاویر میں سر پر سکارف اور حجاب کی اجازت دی جائے گی۔ نیا قانون 5 مئی سے نافذ العمل ہو گا۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایسے معاملات میں جہاں درخواست گزار کے مذہبی عقائد انہیں سر ڈھانپے بغیر اجنبیوں کے سامنے آنے کی اجازت نہیں دیتے، سر ڈھانپ کر ایسی تصاویر دی جا سکتی ہیں جو چہرے کے بیضوی حصے کو نہ چھپائیں۔