مقبوضہ کشمیر :گزشتہ ماہ فوجی آپریشن کے دوران 8کشمیری شہید،205گرفتارہوئے
سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے اپریل 2024 کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری فوجی آپریشنز میں ایک کمسن لڑکے سمیت 8 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ ان میں سے5 کشمیری نوجوان وں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا جبکہ اس دوران 205شہر ی گرفتار ہوئے ۔بھارتی فوج،پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس، بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اورایس آئی اے نے جموں وکشمیر میں اپریل 2024 کے دوران سیاسی کارکنوں، نوجوانوں اور طلبا کے کارروائیوں جاری رکھیں اور 205شہریوں کو گرفتار کیا جن میں حریت رہنما فردوس احمد شاہ بھی شامل ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دو کشمیری نوجوانوں کی قید کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے ۔ شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے دونوں نوجوان طارق احمد ناپا،اورسہیل احمد جموں کی سنٹرل جیل میں قید ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بارشوں کے دوران سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بجلی کا نظام بری طرح تباہ ہو گیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں تقریبا 1,100 بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں 30 بجلی کے فیڈرز بھی بے کار ہوگئے۔جبکہ بھارتی الیکشن کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پارلیمان لوک سبھا کی پانچ نشستوں میں سے ایک کے انتخابات ری شیڈول کر دیے ہیں اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ انتخاب پر انتخابات کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے ۔اس سیٹ پر الیکشن تیسرے مرحلے یعنی 7 مئی کو ہونے والے تھے اور اب اس سیٹ پر الیکشن چھٹے مرحلے یعنی 25 مئی کو ہوں گے۔