• news

نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے معاملے پر مسائل سامنے آگئے

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے معاملے پر مسائل سامنے آگئے۔ وفاقی حکومت نے نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے نان فائلرز کی سمیں بلاک ہوں گی اور ایف بی آر نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کا موقف سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی نان فائلرز کے پانچ لاکھ کنکشنز بلاک کرنے کی ہدایات کا جائزہ لے رہے ہیں، یہ معاملہ ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن