• news

امریکی کمپنی   کاملائیشیا میں 100 سے زائد ریستوران بندکرنیکا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)غزہ میں مظالم کے خلاف اسرائیل کی مبینہ حمایت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم میں شدت آتی جا رہی ہے۔  کے ایف سی نے ملائیشیا میں اپنے 100 سے زائد  ریستوران عارضی طور  پر  بند کرنیکا اعلان کر دیا۔ ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کی فرنچائز کمپنی کا کہناتھا کہ معاشی طور پر درپیش صورتحال کی وجہ سے ملائیشیا میں ریستوران عارضی طور پر بند کر رہے ہیں۔ملائیشین میڈیا کے مطابق امریکی فوڈ چین نے ملائیشیا میں 100 سے زیادہ ریستوران عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کے 600 ریستوران ہیں جن میں سے 108 کو بندکیا جارہا ہے، ان میں سے زیادہ تر ریستوران ملائیشیا کی مسلم اکثریتی ریاست کلنٹان میں ہیں۔خیال رہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملائیشیا اور دیگر ممالک میں اسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن