• news

کئی وارداتیں‘ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان چھین کر لے گئے  

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ساندہ میں شاہدکے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر6لاکھ36 ہزار‘زیورات،موبائل فون دیگر سامان،جوہر ٹاؤن میں فہد کی فیملی سے 3 لاکھ‘زیورات‘موبائل فون،مغلپورہ میں نویدسے 70 ہزار‘ موبائل فون،ساندہ میں طالب سے61 ہزار ‘ موبائل فون، رائیونڈ میں قیوم سے  80ہزار ‘ موبائل فون،مصری شاہ میں جاوید سے 37ہزار‘موبائل فون،گلشن راوی میں طارق سے 23ہزار ‘ موبائل فون،پرانی انارکلی میں صابر سے 18 ہزار‘ موبائل فون، سبزہ زار  میں فرحان سے 11 ہزار‘ موبائل فون،لٹن روڈ میں عمران سے10 ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے۔چوروں نے گجر پورہ میں ساحل کے گھر گھس کر5 لاکھ ‘ زیوارات دیگر سامان چوری کر لیا اورفرار ہوگئے ۔ چوروں نے اقبال ٹاؤن ،ڈیفنس، گرین ٹاؤن ‘ باغبانپورہ سے 4کاریں جبکہ ہنجروال, ریس کورس, ٹبی سٹی, بھاٹی گیٹ, شاہدرہ ٹاؤن،مزنگ،اسلام پورہ ‘ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے8 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ۔

ای پیپر-دی نیشن