• news

اسلام آباد، دوران چیکنگ فیملی سے نکاح نامہ طلب کرنے پر 2 پولیس افسر معطل

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں دوران چیکنگ فیملی سے نکاح نامہ طلب کرنے پر 2 پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ عوامی شکایات کے عدم ازالے اور ناقص تفتیش پر 5 پولیس افسران محکمے سے برخاست کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ پولیس افسران کو بارہا تنبیہ کی گئی دوران چیکنگ نہ منہ سونگھا جائے اور نہ نکاح نامہ طلب کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن