شکرگڑھ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز نے خاتون کے پیٹ سے 21 سینٹی میٹر لمبی‘ 6 کلو وزنی رسولی نکال لی
شکرگڑھ ( نامہ نگار ) شکرگڑھ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے 21 سینٹی میٹر لمبی اور 6 کلو وزنی رسولی نکال کر خاتون کی جان بچا لی ۔ موج پور کی 45 سالہ مہناز کو تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا۔ ڈیوٹی پر موجود گائناکالوجسٹ ڈاکٹر تبسم رشید، ڈاکٹر زیب النساء ، ڈاکٹر جویریہ اقبال، ڈاکٹر ہادیہ فاروق گمٹالہ اور انستھیسیا کے ڈاکٹر لقمان نے مریضہ کا آپریشن کر کے نیوٹرس میں موجود 21 سینٹی میٹر 6 کلو وزنی رسولی نکال لی۔