اوکاڑہ: پولیو ٹیم پر حملہ، ملزموں نے 45 منٹ حبسِ بیجا میں رکھا، تشدد کی ویڈیو بنائی
اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ 2 لیڈی پولیو ورکرز اور انچارج پر مبینہ تشدد اور ملزمان نے 45 منٹ حبسِ بیجا میں رکھا۔ تشدد کرنے کی ویڈیو بھی بنائی۔ ایک خاتون ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹٹ کمشنر، پولیس اور محکمہ صحت کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ ایوب پارک میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا۔ لیڈی پولیو ورکرز فرحت بتول اور فرح دیبا پر حملہ کیا گیا جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا رہیں تھیں۔ ایف آئی آر کے مطابق رضیہ اور نادیہ نامی خاتون نے پولیو ورکر پر حملہ کیا۔ پولیو ورکرز کو بالوں سے گھسیٹا گیا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق پولیو ٹیم کو خواتین کے ساتھ ساتھ ایک نوجوان نے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔