• news

کلرکہار: موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (نیٹ نیوز) موٹر وے کلرکہار کے قریب اوور سپیڈنگ کرنے والی خواتین اور موٹروے پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی سنے جا سکتے ہیں، خواتین  جرمانہ ادا کیے بغیر چلی گئیں، موٹروے پولیس نے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ ویڈیو میں کار سوار خواتین کو موٹر وے پولیس اہلکار کی بدسلوکی کی شکایت کرتے اور اہلکار کی جانب سے موبائل فون چھیننے کے دوران ہاتھ پر آنے والی مبینہ چوٹ دکھاتے ہوئے بھی دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن