ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان
اسلام آباد (خبر نگار) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے جبکہ جنوبی خیبر پی کے، وسطی/ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پی کے، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔