ڈی جی وفاقی تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن فارغ، جنید اخلاق تعینات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے وفاقی تعلیمی بورڈ برائے انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قیصر عالم کو عہدے سے ہٹا دیا۔ وفاقی کابینہ نے قیصر عالم کی خدمات خیبر پی کے کی حکوت کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ21 کے افسر سید جنید اخلاق وفاقی تعلیمی بورڈ کا نئے ڈی جی تعینات کر دیئے گئے۔