• news

وزیر مملکت آئی ٹی سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ورچوئل ملاقات  

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن (اے آئی سی) کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں نے اس کے مینجنگ ڈائریکٹر جیف پین کی سربراہی میں ورچوئل ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن،  سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال، ڈیجیٹل رائٹس اور ای سیفٹی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اتحاد ایشیا انٹرنیٹ کولیشن میں دنیا کی بڑی کمپنیاں جیسے فیس بک، ایپل، گوگل، ایمزون،  ایکس، یاہو اور متعدد شامل ہیں۔ ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں سے گفتگو میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے لیئے اقدامات کر رہے، سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال بہت اہم ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن