• news

اسلامی ملک پاکستان میں مزدور خواتین کو مردوں کی نسبت کم معاوضہ ملتا ہے:سدرہ کرامت 

لاہور(لیڈی رپورٹر )منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں نائب صدر سدرہ کرامت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملک پاکستان میں مزدور خواتین کو مردوں کی نسبت کم معاوضہ ملتا ہے۔ہوم بیسڈ ورکرز خواتین کا معاشی استحصال ناقابل بیان ہے۔ گھروں میں کام کرنیوالی خواتین کو کوئی تحفظ حاصل نہیں۔ تحفظ دینے والے قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔محض عزم کرنے یا مطالبہ کرنے سے مسائل حل نہیں ہو ں گے۔

ای پیپر-دی نیشن