• news

روٹی، کپڑا اور مکان کے ویژن پر من و عن عمل کرینگے :علی اشرف بھٹی 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما علی اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ہم آج محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں روٹی، کپڑا اور مکان کے ویژن پر من و عن عمل کریں گے۔

 اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھرپور کام کریں گے۔ ہم شکاگو کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن