مزدوروں کا عالمی دن ، شکاگو کے شہیدوں کی قربانیوں کا دن ہے:مخدوم احمد
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمودنے کہا ہے کہ مزدوروں کا عالمی دن اور شکاگو کے شہیدوں کی قربانیوں کا دن ہے۔ ان شہداء کی قربانیوں کے نتیجہ میں دنیا بھر کے مزدوروں کے اوقات کار مقرر ہوئے تھے۔اس قبل مزدوروں کو غلاموں کی طرح ڈیل کیا جاتا تھا اور ان پر جبر اور زیادتیاں کی جاتی تھی۔ شکاگو کے شہداء کی قربانیوں اور ان کی جدوجہد کے نتیجہ میں دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے۔مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی ماضی میں وفاقی حکومتوں اور بلخصوص حکومت سندہ نے ہمیشہ تاریخی اقدامات لئے جن سے ان کی مدد کی جاسکے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔
پارٹی صوبائی صدر کا مزید کہا کہ جس ملک کا مزدور خوشحال ہوتا ہے وہاں کی صنعت ترقی کرتی ہے اور ملک کی معیشت بھی ترقی کرتی ہے اور ملک کے حالات بہتر ہوتے ہیں، آج ہم سب کو مزدوروں کے عالمی دن پر ملک میں کام کرنے والے مزدوروں اور محنت کشوں کو یاد رکھنا چاہیے اور ان کے حقوق کی حفاظت کرنا چاہیے، ان مزدوروں کو ان کی خدمات کے صلے میں ان کی جائز اجرت جو بنتی ہے وہ ان کو بروقت ادا کرنا چاہیے۔