قمر زمان کائرہ کی اسلم گورداسپوری کی عیادت ،خیریت دریافت کی
لاہور(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر اطلاعات ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ گزشتہ روز شاعر ودانشوراسلم گورداسپوری کے گھر گئے۔انہوں نے اسلم گورداسپوری کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔قمر زمان کائرہ نے کہا اسلم گورداسپوری جیسی شخصیات کی شاعری اور دانش ہمارا اصل اثاثہ ہے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری منظوراحمد ،چودھری اسلم گل ،عثمان ملک، رانا عرفان، چودھری ریاض بھی موجود تھے۔