• news

یوم مئی:خواجہ سلمان رفیق کامزدوروں کی خدمات پر خراج تحسین پیش 

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوم مئی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پوری دنیا میں مزدوروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ مزدور اپنا خون پسینہ ایک کر کے رزق حلال کماتے ہیں۔ ہمیں مزدور بھائیوں کو ان کی ورک پلیسز پر تحفظ فراہم کرنا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ فیکٹریوں اور کارخانوں میں مزدوروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا مالکان کی اولین ذمہ داری ہے۔ پاکستان کی ترقی میں محنت کشوں کا بنیادی کردار شامل ہے۔ صنعت کاروں کو کام کی جگہ پر محنت کشوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا چاہئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن