• news

قبلہ اول کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میں ’’ ا  قصیٰ واک‘

لاہور(خصوصی نامہ نگار )لاہور میں قبلہ اول کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میں ’’ اقصی واک‘‘ کا واک میں جمعیت اہلحدیث کے امیر مولانا محمد شریف چنگوانی صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے شرکت کی۔واک میں ہزاروں لوگوں نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مرکز انس بن مالک پاکستان منٹ سٹاپ جی ٹی روڈ تا شالامار باغ تک ’’اقصی واک‘‘کا انعقاد کیا گیا۔  واک کی قیاد ت قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی اورجمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا شریف چنگوانی، صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کی۔ اس موقع پر شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قبلہ اول مسجد اقصی کے امام فرزند امام میمون اسعد تمیمی نے کہاکہ فلسطین کا مسئلہ صرف زمین کا نہیں یہ دراصل بیت المقدس کا مسئلہ ہے۔ فلسطین کا مسئلہ مسجد اقصی سے وابستہ ہے۔ جب سے اس مقدس سرزمین پر یہودیوں کا تسلط قائم ہوا اس وقت سے عالم اسلام پر اس کی آزادی کیلئے کردار ادا کرنا فرض ہے۔

غزہ میں 35 ہزار لوگوں کی شہادتیں ہوئیں لیکن کسی ایک نے بھی مایوسی کا اظہار نہ کیا۔ ہم یہ عزم کریں کہ ہم اپنی سطح پر فلسطینیوں کیلئے عملی کردار ادا کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن