دانش عزیز کا چوتھا شعری مجموعہ ’’تشکیک ‘‘شائع
لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈاکٹر دانش عزیز کا چوتھا شعری مجموعہ ’’تشکیک ‘‘دعا منتہا پبلیکیشنز کے پلیٹ فارم سے شائع ہوگیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے کے بعداس تقطیع پر کوئی شعری مجموعہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ہارڈ کور ٹائٹل کا ڈیزائن محمد احتشام الحق کا شاہکار ہے۔ 240 صفحات کی اس کتاب میں انتساب کی سرخی کے نیچے درج ہے۔ ہر اس دعا کے نام جن کی دعاؤں کے طفیل یہاں تک کا سفر آسان ہوا۔ قیمت کے برابر میں ’’دعائیں ‘‘درج ہے۔