• news

ڈی آئی جی آپریشنز کا دورہ ‘شہر میں ریلیوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا  

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے مزدورں کے عالمی دن کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات کادورہ کیا۔ اْنہوں نے ریلیوں اور تقریبات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ محمد فیصل کامران نے ریلیوں کے شرکاء سے ملاقات کی، شرکاء کی طرف سے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات کی، سکیورٹی بارے استفسارکیا اور انہیں ضروری ہدایات بھی دیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی کارکردگی سنیچر گینگزکی گرفتاری و چیکنگ سے مشروط ہے۔ سٹریٹ کرائم کیخلاف ڈولفن کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈولفن اور پی آر یو کی آف روڈ گاڑیوں کو مقررہ مدت میں آن روڈ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈولفن ہیڈ کوارٹرزماڈل ٹاؤن کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ایس پی ڈولفن ذوہیب رانجھا نے بائیکس اور پی آریو کی گاڑیوں کی اوور ہالنگ و رپیئرنگ اور کارکردگی بارے آگاہ کیا۔

 فیصل کامران نے رابری، سنیچنگ و سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے کرائم پیٹرن کے لحاظ سے میکانیزم بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ ڈولفن سکواڈ کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کی صفائی اور مینٹیننس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن