محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی:اشرف بھٹی
لاہور (کامرس رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے مزدوروں کے عالمی دن پر محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی۔ پیداوار کی بڑھوتری کیلئے مزدوروں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔