پاکستان میں غیر قانونی طور پر افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ بلا تعطل جاری
لاہور ( این این آئی) پاکستان میں غیر قانونی طور پر افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔اب تک پاکستان سے 5لاکھ 56ہزار 548غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔22اپریل سے 30اپریل تک 13ہزار 567افغان شہری اپنے ملک چلے گئے، جن میں 5412مرد، 3458 خواتین اور 4697 بچے شامل تھے۔افغانستان روانگی کے لیے 632گاڑیوں میں 512خاندانوں کی وطن واپسی عمل میں آئی۔