فیروزوالہ: ڈرگ انسپکٹروں کے 19 میں سے 2 کیسوں کو ڈرگ کورٹس میں بھیجنے کا فیصلہ
فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں ڈرگ انسپکٹروں کے تیار کردہ 19 کیسوں کی سماعت کی گئی اجلاس میں 2 میڈیکل سٹوروں کیخلاف بنائے گئے چالانوں کو ڈرگ کورٹس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ان دونوں میڈیکل سٹوروں کا تعلق شیخوپورہ اور فیروز والا سے ہے۔ شیخوپورہ کے میڈیکل سٹور کی انسپکشن کے دوران اس میں زائد المیعاد ادویات کا سٹاک پایا گیا۔فیروز والا کا میڈیکل سٹور لائسنس کے بغیر چلتا پایا گیا۔