• news

ملکی تعمیرو ترقی میں مزدوروں کا کردار قابل تحسین ہے:خرم دستگیر خان 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )لیگی  رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے یوم مئی پر مزدوروں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شگاگو کا واقعہ ایسا دردناک تھا جس سے پہلی مرتبہ انسانی حقوق کی آواز بلند ہوئی جو کم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتی جارہی ہے ۔ہمیں عدل و انصاف کے فیصلے کرنے چاہئیں ملکی تعمیرو ترقی میں مزدوروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق و مفادات کا تحفظ کیا۔ مسلم لیگ ن کے ہر دور میں محنت کشوں اور مزدوروں کے لئے پالیسیاں مرتب کی گئیں اور محنت کشوں کو انکے حقوق دینے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ،موجودہ حکومت بھی مزدور دوست حکومت ہے۔ مسلم لیگ ن ملک و قوم کی حقیقی معنوں میں عوام دوست حکمران جماعت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن