• news

مزدورکو حقوق نہ دئیے گئے توخونی انقلاب کوئی نہیں روک سکتا:عبدالرئوف

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مزدور ایکشن کمیٹی اور آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ پاکستان کے زیر اہتمام محنت کشوں کا عالمی دن پورے جوش و خروش سے منایا گیا بختیار لیبر ہال جی ٹی روڈ سے مختلف صنعتی تجارتی ،مزدوروں اور سرکاری ملازمین کا مرکزی جلوس نکالا گیاجس کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری نصیرالدین ہمایوں ملک، ریجنل چیئرمین گیپکو ہائیڈرو یونین ولی الرحمان خان و دیگر نے کی،سرخ جھنڈیاں 'جھنڈے بینرز 'فلیکسز اٹھا رکھی تھیں ۔ شرکا جلوس اقبال ہائی سکول جی ٹی روڈ پہنچے اس موقع پر حاجی عبدالرئوف مغل، صاحبزادہ سعید حاتم و دیگر مقررین نے شکاگو کے شہیدوں کو خراج تحسین کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن