• news

دورہ ائرلینڈ انگلینڈ:قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ،حارث روف کی واپسی کا امکان


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈکیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان آج جمعرات کو کیا جائیگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریگی۔پاکستان ٹیم 10، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کیخلاف ڈبلن میں میچز کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کیخلاف میچز 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے میچ کے بعد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بائولر حارث رؤف سکواڈ میں جگہ بنائیں گے، وہ کندھے کی انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ان کی واپسی کا امکان ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ عثمان خان کو بھی مزید موقع دیے جانے کا امکان ہے جبکہ محمد رضوان پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے سلیکشن کمیٹی نے قومی سکواڈ فائنل کرلیا ہے ،محمد رضوان، اعظم خان اور عرفان نیازی سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔تینوں کرکٹرز کا این سی اے میں ری ہیب پروگرام جاری ہے، فاسٹ با ئولر حارث رئوف بھی مکمل فٹ ہو گئے ہیں۔ دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے مختصر تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تین روزہ تربیتی کیمپ چار مئی سے لاہور میں شروع ہوگا، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیمپ کی نگرانی کریں گے، کیمپ میں کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دی جائیگی۔ کیمپ میں کوچنگ سٹاف ٹیم بلڈنگ اور فٹنس پر بھی کام کریگا، قومی ٹیم دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے 7 مئی کو روانہ ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن