مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے :ملک اسلم بلوچ
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کے ایجنڈا پر عمل پیرا حکومتوں کی عوام دشمن اور مزدور کش پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کا مزدور شکاگو کے مزدوروں جیسے مسائل و مشکلات سے دوچار ہو گیا ہے اور تنخواہ دار و دیہاڑی دار طبقہ کیلئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم مئی مزدروں کے عالمی دن کے حوالہ سے تقریب سے خطاب کرتے کیا،الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ مزدوروں کے استحصال کے خاتمے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔