• news

آئین کی بالادستی کیلئے جاری ہماری جدوجہد ضرور رنگ لائیگی:محسن اعجاز 

فاروق آباد (نمائندہ خصوصی)انصاف لائیرز فورم کے رہنماچودھری محسن اعجاز گورایہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وفاق کی تمام اکائیوں میں یکساں طور پر مقبول سیاسی قوت اور قوم کی امنگوں کی امین ہے جو اپنی جمہوری جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہو گی، آئین کی بالادستی کی ہماری جاری جدوجہد ضرور رنگ لائے گی، اگر بانی پی ٹی آئی کومزید پابند سلاسل رکھا جاتا ہے توعوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن