• news

خواجہ فقیر صوفی محمد نقیب اللہ شاہ کے 4 روزہ عرس کی تقریبات کل سے شروع ہونگی 

قصور (نمائندہ نوائے وقت ) حضرت خواجہ فقیر صوفی محمد نقیب اللہ شاہ رحمتہ اللہ کا سالانہ 4 روزہ عرس جشن نقیبی آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف ضلع قصور میں زیر قیادت صاحبزادگان نقیب ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ‘ عظمت ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد اسد اللہ شاہ عقیدت و احترام کیساتھ 3 مئی سے شروع ہورہا ہے جشن نقیبی عرس مبارک میں پاکستان کے ہر ضلع تحصیل اور غیر ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں مریدان عقیدت مند اپنے ایریا کے صاحب ڈیوٹی کی قیادت میں شرکت کرینگے عرس مبارک کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن