• news

پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے:ڈاکٹر اسلم خان 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کو انتقام کا نشانہ بنانے کے بعداب پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کامیاب نہیں ہو گی کیونکہ پاکستان کی باشعور عوام پی ٹی آئی کیساتھ ہیں، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور عوامی امنگوں کی ترجمان ہے جسے دیوار سے لگانے کی کوششیں ترک کرنا ہوں گی تبھی ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی اور پاکستان پر چھائے سیاسی و معاشی عدم استحکام کے سائے چھٹ سکیں گے مہنگائی اور بے روزگاری میں ہونے والا اضافہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن