موجودہ حکمران مفاد پرست ‘ عوامی خدمت کی توقع نہیں :غلام نبی ورک
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے سابق اپوزیشن لیڈر حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے کرپٹ ٹولے کو اقتدار پر مسلط کرنا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو لندن پلان کے تحت فارم 47 کے ذریعے عوام کا حاکم بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران مفاد پرست ہیں ان سے عوامی خدمت کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔