ڈاکٹر غلام مصطفی کی زیر صدارت آرائیں کمیونٹی تحصیل کوٹ رادھاکشن کا اجلاس
بھوئے آصل (نامہ نگار) مقامی شادی ہال میں آرائیں کمیونٹی تحصیل کوٹ رادھاکشن کا ایک اہم اجلاس ڈاکٹر غلام مصطفی ترنم آرائیں صدر آرائیں کمیونٹی تحصیل کوٹ رادھا کشن کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں تحصیل بھر سے آرائیں برادری کی اہم سیاسی سماجی صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء سے مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں آرائیں برادری کے اتحاد اور برادری کے افراد کو درپیش مسائل کے فوری حل پر زور دیا۔ چیئرمین آرائیں کمیونٹی تحصیل کوٹ رادھا کشن چوہدری رضا محمد ،میاں عامر رفیع، چوہدری رضوان اکرم، چوہدری طارق یعقوب، چوہدری عارف ناظم اور میاں اویس مہر جمیل احمد آرائیں‘ حافظ اشتیاق احمد نے شرکاء سے اظہار خیال کیا۔