• news

دیہی مرکزصحت نارنگ میں ادویات کی قلت‘ شہریوں کا شدید احتجاج 

نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت) دیہی مرکزصحت نارنگ میں ادویات کی قلت‘سر دردکی گولی اورسرنج تک دستیاب نہیں ہے ڈاکٹرز بازار سے دوائی لکھنے پر مجبورسرنج تک بازار سے خریدنی پڑ رہی ہے شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق دیہی مرکز صحت نارنگ شہر اور اردگرد کے سو سے زائد دیہات کی طبی ضروریات پوری کررہاہے منسلک گیارہ کے قریب بنیادی مراکز صحت میں میڈیکل آفیسرز تعینات تو ہیں مگر اکثر ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں جس وجہ سے لوگ دیہی مرکز صحت نارنگ کا رخ کرتے ہیںاور بوجھ زیادہ ہونے سے ادویات کی شدید قلت پیدا ہو جاتی ہے اور سردرد کی معمولی گولی بھی بازارسے خریدنی پڑتی ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹری صحت پنجاب سمیت مقامی سیاسی نمائندوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن