• news

قصور:کم عمر ‘ بغیر لائسنس ڈرائیورز کی آڑ میں پٹرولنگ پولیس کی لوٹ مار 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور میں پٹرولنگ پولیس نے کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کی پکڑ دھکڑ کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم کردیا۔ پٹرولنگ پولیس کے اہلکار شریف شہریوں اور فیملیز کو بھی بے جا تنگ کرنے لگے۔ موٹر سائیکل رکشوں پر سبزی اور پھل فروش کو بھی معاف نہیں کیا جارہا بلکہ جس شہری سے جو کچھ ملتا ہے پٹرولنگ اہلکار بٹور لیتے ہیں۔ پٹرولنگ چیک پوسٹ پر کھڑے پولیس اہلکار لاہور دودھ لے کر جانیوالی گاڑیوں سے بھی بلاناغہ اپنے لیے اور گھر والوں کیلئے دودھ کا حصہ وصول کرتے ہیں۔ اسی طرح توڑی والے ٹرالوں اور مٹی والی ٹرالیاں سے پیسے لینا بھی معمول بنا رکھا ہے۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن