موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ ایف بی آر مراسلے کا جائزہ لیکر کرینگے: پی ٹی اے
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے کے مراسلے کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔ پی ٹی اے حکام نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے سے متعلق ایف بی آر کا مراسلہ موصول ہوگیا ہے۔ ایف بی آر کا خط ای میل کے ذریعے موصول ہوا۔ خط کا جائزہ لے کر اس پر کوئی فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمز بند کرنے کے لئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔