• news

دنیا بھر میں صحافیوں کو چیلنجز کا سامنا: زرداری‘ جراتمندانہ کردار قابل تحسین: بلاول

اسلام آباد+ لاہور (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی  زرداری نے  آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر  پیغام میں کہا کہ  اس سال کا عنوان اس بات پر بھی روشنی ڈالتا ہے کہ ایک آزاد اور ذمہ دار پریس کو موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں گمراہ کن معلومات کے خلاف ہر اول دستے کے طور پر کام کرنا چاہیے۔ آزادی صحافت کا عالمی دن اس بات کی یاد دہانی بھی کراتا ہے کہ دنیا بھر میں صحافیوں کو اپنا کام کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بنیادی حق کا تحفظ اور اس کی پاسداری ہر جمہوری حکومت اور پارٹی کی ذمہ داری ہونی چاہئے۔ پی پی پی چیئرمین نے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر اور غزہ جیسے علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور سنگین خطرات کے باوجود انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹنگ میں ان کے جراتمندانہ کردار کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن