خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،مریض شہباز کی چھٹی پر مٹھائی، گلدستہ پیش
لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال لاہور آمد، یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا۔ جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یحییٰ سلطان، وائے ڈی اے کے رہنما اور یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر نے استقبال کیا۔خواجہ عمران نزیر نے یورالوجی یونٹ میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کی خیریت، طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے 8ویں مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کروانیوالے مریض شہباز کو ہسپتال سے چھٹی ملنے پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے مٹھائی، گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے یورالوجی سنٹر میں بچوں کے مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔خواجہ عمران نذیر نیفرولوجی وارڈ میں داخل سابق ایم پی اے چوہدری محمد حنیف سے ملنے گئے۔ انکی خیریت دریافت کی۔خواجہ عمران نذیر کی میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ جناح ہسپتال کے یورالوجی یونٹ میں 8 کڈنی ٹرانسپلانٹ کے کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں جس پر ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔