امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان کیلئے سخت نقصان کا باعث ہے:میمون اسعد تمیمی
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں منعقدہ’’ فلسطین کانفرنس ‘‘ سے خطاب کرتے ہو ئے مہان خصوصی فرزند امام قبلہ اول امام میمون اسعد تمیمی نے کہا ہے کہ فلسطین میں 8 ماہ کی جنگ سے غزہ میں بہت بھاری نقصان ہوا ہے۔ فلسطینی عوام اس وقت پاکستانیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان واحد ملک ہے جہاں کی دینی جماعتوں نے ہمیشہ ہر فورم پر حق سچ کی صدا کو بلند کیا ہے۔ امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ ملت اسلامیہ بالخصوص پاکستان کیلئے سخت نقصان کا باعث ہے۔ آج افسوس کا عالم ہے کئی اسلامی ممالک بھی ان کے پروپیگنڈے سے مرعوب ہوکر بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ غزہ فلسطین میں بچے بوڑھے جوان خواتین مسلم امہ کیطرف سے امداد کے منتظر ہیں۔